بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

اداکارہ اریبہ شہود رشتہ ازدواج میں منسلک، تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے مشہور اداکار شہود علوی کی بیٹی اداکارہ اریبہ شہود بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

پاکستان کے متعدد ڈراموں کو اداکاری کے جوہر دکھانے والی اربیہ شہود کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

تصاویر میں اربیہ شہود سرخ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کی ہوئی ہیں جب کہ شوہر نے سفید رنگ کی شیروانی زیب تن کی ہوئی ہے۔

اداکارہ کی شادی پر مداحوں کی جانب سے خوشی اور جوڑے کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

شہود علوی کی بیٹی نے حال میں مقبول ہونے والے نجی ٹی وی کے ڈرامے میں جھرنا کا کردار نبھایا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں