بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سوناکشی سنہا بڑی مشکل میں پھنس گئیں! ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اشتہار

حیرت انگیز

مراد آباد : بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا کے خلاف دھوکہ دہی کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی عدالت نے بولی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، جن پر مبینہ طور پر لاکھوں روپے کی دھوکہ دہی کا الزام ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بولی ووڈ کی دبنگ گرل نے مراد آباد کے ایک ایونٹ آرگنائزر سے ساڑھے 86 لاکھ روپے ایک تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرنے کے وصول کیے تھے مگر شریک نہیں ہوئی تھیں۔

ایونٹ آرگنائزر نے شرکت نہ کرنے پر رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا مگر اداکارہ کے مینیجر نے رقم لوٹانے سے انکار کردیا جس پر متاثرہ شخص نے عدالت سے رجوع کیا۔

سوناکشی سنہا ایک مرتبہ عدالت میں پیش ہوئی، بعدازاں انہوں نے سے کسی بھی پیشی پر اپنی حاضری کو یقینی نہیں بنایا، جس کے باعث عدالت نے اداکارہ کی گرفتاری کےلیے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردئیے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں