اشتہار

”روس پر مغربی پابندیاں اعلان جنگ کے مترادف ہیں“

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے مغربی ممالک کی جانب سے روس پر لگائی گئی پابندیوں کو ”اعلان جنگ“ کے مترادف قرار دے دیا ہے۔

اپنے ایک حالیہ بیان میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ یہ جو پابندیاں لگائی جا رہی ہیں، یہ اعلان جنگ کے مترادف ہیں، یوں تو مغربی ممالک بہت مہذب اور انسانی حقوق کے چیمپئن بنتے ہیں لیکن لوہانسک اور ڈونئیسک میں یوکرینی فوج کے 8 برس تک مظالم پر مجرمانہ خاموشی اختیار کی۔

ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ یوکرین نے 2014 سے اب تک ڈونئیسک اور لوہانسک میں بچوں سمیت ہزاروں لوگوں کو قتل کیا، اب لوگوں پر حملہ کرنے والے ان آوارہ کتوں کو گولی مار دینے کا وقت آگیا۔

- Advertisement -

روسی صدر نے کہا کہ ممکن ہے یہ سخت لگے مگر آوارہ کتے لوگوں پر حملہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منسک معاہدوں پر عمل نہیں کرنے سے صاف انکار یوکرین نے کیا لیکن پھر بھی مورد الزام روس کو ٹھہرایا جاتا ہے۔

ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ ڈونئیسک اور لوہانسک کو آزاد ریاستوں کے طور پر تسلیم کرنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں اور پارلیمنٹ کو ہدایت کر دی ہے کہ جلد از جلد اس کی توثیق کی جائے۔

روسی صدر نے ایک بار پھر واضح کیا کہ ملک میں مارشل لاء لگانے کا اعلان کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، مارشل لاء کی ضرورت اس وقت ہوتی ہے جب ملک کو بیرونی جارحیت کا سامنا ہو، اس وقت ایسی کوئی صورتِ حال نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں