بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ندیم افضل کو کس پارٹی میں جانے کا کہا؟ فوادچوہدری کا اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ندیم افضل چن رات کو میرے پاس آئے تھے ان سے کہا پیپلزپارٹی میں شمولیت کے بجائےکانگریس میں شامل ہو جاؤ۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ اپوزیشن والوں کے مقدمات آخری مسائل میں ہیں اپوزیشن اس لئے اب گھبرائی ہوئی ہے شہبازشریف اپنے مقدمات میں زیرالتوا لیتے رہتے ہیں نوازشریف اور مریم نواز تو سزایافتہ ہیں۔

فوادچوہدری نے کہا کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی کوشش توہوتی ہے وزیراعظم عمران خان بیلنس خارجہ پالیسی چاہتےہیں۔

ندیم افضل چن دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل

انہوں نے کہا کہ این ایف سی کا سارا پیسہ انوکھالاڈلہ لانگ مارچ پر لگا کر فارغ ہوگیا این ایف سی کاساراپیسہ کراچی اور سندھ پرلگناچاہئےتھا پھر کہیں گےسندھ کووسائل نہیں ملے سندھ میں پی ٹی آئی حکومت بنےتوہی سندھ کےعوام کوسہولتیں مل سکتی ہیں۔

فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیربلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ لاڈلہ ؟ وہ تو آپ کا لیڈر ہے جو پیسہ سندھ حکومت کو ملنا چاہیے تھا وہ آپ کے لاڈلے نےسندھ مشکوک مارچ پر لگا دیا اللہ نہ کرےسندھ کےعوام کےپی یاپنجاب جیسادن دیکھیں وہاں تو آکسیجن ہے نہ دوائیں، صحت کارڈصرف آپ کے دوستوں کے اسپتالوں کو صحت مندبنانے کیلئے ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں