تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

فٹبال میچ کے دوران شائقین میں جھگڑا، 17 افراد ہلاک

میکسیکو سٹی میں فٹبال میچ کے دوران ہونے والے جھگڑے میں کم از کم 17 شائقین ہلاک اور 22 سے زائد زخمی ہوگئے۔

برطانوی میڈیا ”ڈیلی میل“ کی رپورٹ کے مطابق چیمپیئن لیگ کے میچ کے دوران یہ واقعہ پیش آیا جہاں کویریٹارو اور اٹلس کے درمیان میچ کھیلا جا رہا تھا۔

میچ کو انتظامیہ کی طرف سے اس وقت روک دیا گیا جب کچھ شائقین آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔ دونوں ٹیموں کے شائقین ایک دوسرے سے تلخ کلامی کر رہے تھے لیکن پھر دیکھتے ہی دیکھتے ان میں ہاتھا پائی شروع ہوگئی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔

انتظامیہ کی جانب سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو ڈریسنگ روم میں منتقل کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایک کھلاڑی نے لڑائی کو ختم کرانے کی تو ایک شخص نے بوتل مار کر اسے زخمی کر دیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

چیمپئن لیگ کے صدر کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز ہونے والے تمام میچ معطل کر دیے ہیں، جھگڑے کی تحقیقات کر رہے ہیں، ذمہ داروں کو مثالی سزا دی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -