اشتہار

ڈینگی کے خلاف جنگ، پنجاب نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: محکمہ پنجاب صحت کی کاوشیں رنگ لے آئیں جس کے باعث صوبے میں ڈینگی کیسز پر قابو پالیا گیا ہے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پنجاب میں ڈینگی کیسزپر مکمل قابو پالیا گیا ہے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر سےڈینگی کا کوئی مریض رپورٹ نہیں ہوا۔

سیکریٹری صحت پنجاب نے بتایا کہ رواں سال کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے28 مریض رپورٹ ہوئے تھے جن میں سے 16 کیسز لاہور کے تھے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گذشتہ سال نومبر میں پنجاب بھر میں کرونا اور ڈینگی کے ریکارڈ کیسز رپورٹ ہونے لگے تھے، جس کے بعد محکمہ صحت پنجاب نے انتھک کوششیں کیں اور عالمی وبا کرونا کے خلاف جنگ کے ساتھ ساتھ ڈینگی کو کنٹرول کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے۔

محکمہ پنجاب صحت کی ٹیموں نے صوبے بھر میں متعدد مقامات پر ڈینگی کا لاروا تلف کیا اور ڈینگی کا سبب بننے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی، جس کے باعث ڈینگی پر قابو پانا ممکن ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں