اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

اپوزیشن کی ممکنہ تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کے لیے وزیر اعظم متحرک

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا اور تمام کمیٹی ارکان کو وزیراعظم ہاؤس پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن کی ممکنہ تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کے لیے وزیر اعظم متحرک ہیں ، اس سلسلے میں پارٹی کی کورکمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا گیا، جس میں تحریک عدم اعتماد، سیاسی صورتحال اور بلدیاتی انتخابات پرمشاورت کی جائے گی۔

تمام کمیٹی ارکان کو وزیراعظم ہاؤس پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے ، کور کمیٹی مجوزہ تحریک عدم اعتمادسے متعلق بھی مشاورت کرے گی جبکہ کور کمیٹی کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پربریفنگ دی جائے گی۔

- Advertisement -

گزشتہ وزیر اعظم عمران خان نے میلسی میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا یہ لوگ کون ہیں جو عدم اعتماد کی تحریک چلا رہے ہیں، ان کی عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوگی، جب تحریک ناکام ہوگی تو کیا آپ تیار ہیں جو میں آپ کے ساتھ کروں گا؟

انھوں نے کہا مجرم نمبر ایک نواز شریف جھوٹ بول کر منتیں کر کے باہر چلا گیا، ن لیگ والو بتاؤ کبھی گیڈر بھی لیڈر بن سکتا ہے، آصف زرداری ذرا شریفوں کو یاد کرانا، کہا تھا کہ جیل میں ٹشو ختم ہو گئے نواز شریف کے آنسو تھمتے تھمتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں