بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ڈرائیور کی حاضر دماغی، پشاور سے کراچی جانے والی ‘عوام ایکسپریس’ خطرناک حادثے سے بچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر : ٹرین ڈرائیور کی حاضر دماغی سے پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی، ریلوےذرائع نے بتایا کہ ٹرین منزل کی طرف رواں دواں تھی کہ سامنے انجن آگیا لیکن ٹریک پر انجن کو دیکھ کر ڈرائیور نے بروقت بریک لگا کرٹرین کو روک دیا۔

ریلوے ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈاؤن ٹریک پر انجن مرمت کے لیے موجود تھا۔

یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا ، جہاں کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی تھی۔

ریلوےذرائع نے بتایا تھا کہ دوڑ اور باندھی ریلوے اسٹیشن کے درمیان ٹریک پر موجود رکاوٹ حادثے کا سبب بن سکتی تھی تاہم ٹرین ڈرائیور نے حاضر دماغی سے بریک لگا کر ٹرین کوروک لیا۔
.
ریلوےذرائع کا کہنا تھا کہ لوہے سے بنی بڑی چادر نما رکاوٹ ٹرین کو روک کر الٹا سکتی تھی، جس کے باعث جانی نقصان کا خدشہ تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں