بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

آسٹریلوی بلے بازوں نے تاریخ رقم کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

پنڈی ٹیسٹ میں آسٹریلوی بلے بازوں نے پاکستان کے خلاف نئی تاریخ بنا ڈالی۔

پاکستان کی جانب سے 476 رنز پر اننگز ڈکلیئر کرنے کے بعد آسٹریلوی بلے بازوں نے بھی جم کر بیٹنگ کرتے ہوئے رنز کے انبار لگا دیے۔

مہمان ٹیم کے ابتدائی چار بلے بازوں نے نصف سنچریاں بنائیں جس میں سے 2 پلیئرز نورس نائینٹیز کا شکار ہوئے۔

Australia's top-order creates history against Pakistan

آسٹریلوی کی ٹیم جانب سے برصغیر میں یہ دوسرا موقع ہے کہ جب ٹیسٹ کی کسی ایک اننگز میں ابتدائی چاروں بلے بازوں نے ففٹیز اسکور کیں۔

آسٹریلیا نے یہ ریکارڈ پہلی بار بھارت کے خلاف 2008 میں دہلی میں بنایا تھا جہاں میتھیو ہیڈن (83)، سائمن کیٹچ (64)، رکی پونٹنگ (87) اور مائیکل ہسی (53) نے پچاس رنز بنائے تھے۔

گذشتہ روز تیسرے دن کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے پاکستان کی پہلی اننگز 476 رنز کے جواب میں دو وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنائے تھے، آسٹریلیا کو پاکستان کی پہلی اننگ کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 205 رنز درکار ہیں اور اس کی 8 وکٹیں باقی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں