فنکاروں کے ساتھ تصویر کھنچوانے کی کوشش ہر مداح کی ہوتی ہے اور اس دوران بعض فنکاروں کو ناخوشگوار واقعات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس میں مداح کو ایک تقریب میں فوٹو سیشن کے دوران عقب سے ہاتھ بڑھا کر انہیں چھونے کی کوشش میں قریب آتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ کے پیچھے کھڑے ایک شخص نے ہاتھ بڑھا کر مداح کی یہ کوشش ناکام بنادی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
مہوش حیات نے اس واقعے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔
اداکارہ نے لکھا کہ یہ دیکھ کر حیران ہوں کہ کس طرح آزاد خیال مداح فنکاروں کو آسان لیتے ہوئے انہیں چھونے کی کوشش کرتے ہیں، اگرچہ اس واقعے کا علم نہیں تھا لیکن اس کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے عقب سے محفوظ رکھا۔
اداکارہ نے لکھا کہ لوگوں کو آپ سے سیکھنا چاہیے کہ ایک بہترین انسان کو کیا کرنا چاہیے۔