بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

وزیراعظم اور آرمی چیف کی اہم ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے پرائم منسٹر ہاؤس میں آرمی چیف کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال سےمتعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چند روز قبل 28 فروری کو بھی وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات پرائم منسٹر ہاؤس میں ہوئی جس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ملکی سلامتی، سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔

14 فروری کو وزیراعظم اور آرمی چیف کی ون آن ون ملاقات ہوئی تھی جس میں قومی سلامتی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا تھا۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں