اشتہار

میانوالی؛ سفاک باپ نے نومولود کو گولیاں مار کر قتل کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے ضلع میانوالی میں سفاک باپ نے نومولود کو فائرنگ کر قتل کر دیا۔

سوشل میڈیا پر زیرِگردش خبروں کے مطابق میانوالی میں شاہ زیب نامی شخص نے اپنی 7 روز کی بیٹی کو محض اس لیے گولیاں مار دیں کہ اس کی پہلی اولاد بیٹے کی بجائے بیٹی تھی۔

صارفین نے ننھی پری کی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں معصوم جان کو بے ردری سے 5 گولیاں مار کر ابدی نیند سلا دیا گیا تھا۔

- Advertisement -

دوسری جانب آئی جی پنجاب نے میانوالی میں باپ کی فائرنگ سے نومولود کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او سرگودھا سے واقعےکی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

آئی جی نے سفاک ملزم کو جلدازجلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے متاثرہ فیملی سے قریبی رابطہ رکھنےکی ہدایت کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں