اشتہار

کویت: رمضان میں مساجد سے متعلق اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کویت میں کورونا کی صورتحال میں بہتری پر رمضان المبارک میں مساجد کو مکمل طور پر بحال کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔

کویتی میڈیا کے مطابق وزارت اوقاف اور اسلامی امور کے ماتحت سیکرٹری فرید عمادی نے رمضان المبارک سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کورونا وبا کی صورتحال میں تیاریوں کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں نمازیوں کو عبادات اور نمازی تراویح کے لیے اسی طرح کی اجازت دیں گے جیسا کہ کورونا سے پہلے کی تھی اور دعا گو ہیں کہ اس وبا سے ہمیں اور تمام مسلمانوں کو محفوظ رکھے۔

- Advertisement -

سیکرٹری فرید عمادی نے کہا کہ وزارت نمازیوں کی صحت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے وبا سے تحفظ کے اقدامات اٹھائے گی تاکہ مساجد کو محفوظ نماز کی ادائیگی کے قابل بنایا جا سکے۔

گزشتہ ماہ کابینہ نے کورونا کی صورتحال میں بہتری آنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے معمولات زندگی کو بحال کرنے کی منظوری دیتے ہوئے سخت احتیاطی تدابیر میں نرمی اور بعض پابندیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

کابینہ نے ملک بھر کی مساجد میں پوری گنجائش کے ساتھ نمازوں کی بحالی کا فیصلہ کیا جب کہ تمام شاپنگ مالز، تجارتی مراکز اور مارکیٹوں میں نافذ احتیاطی تدابیر ختم کر کے پوری گنجائش کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی تھی۔

اسی طرح ویکسین شدہ مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ سے استثنیٰ دے دیا گیا ہے البتہ وہ افراد جنہوں نے ویکسین کی دوخوراکیں نہیں لیں وہ مملکت آمد پر 7 روز کی آئیسولیشن کریں گے اور اس دوران پی سی آر ٹیسٹ منفی آیا تو گھریلو آئیسولیشن ختم کر دی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں