اشتہار

یوکرین میں کمسن بچہ ہاتھ پر فون نمبر لکھ کر دوسرے ملک روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

کیف: یوکرین میں کمسن بچے کو جان بچانے کی خاطر ہاتھ پر فون نمبر لکھ کر دوسرے ملک روانہ کردیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے شہر زپوریشیا میں ماں نے اپنے 11 سالہ بچے کی جان بچانے کی خاطر ہاتھ کر فون نمبر لکھ کر ایک ہزار کلو میٹر دور دوسرے ملک سلواکیا روانہ کردیا۔

یوکرینی بچے کے ہاتھ میں ایک پلاسٹک بیگ، پاسپورٹ اور سلواکیا کی حکومت کو لکھا گیا شکریہ کا خط موجود تھا۔

- Advertisement -

ماں نے بچے کو ٹرین میں بٹھا کر قریبی رشتے دار کے ہاں روانہ کیا جبکہ وہ خود اپنی بیمار ماں کی عیادت کی وجہ سے ملک چھوڑ کر نہ جاسکیں۔

The 11-year-old from Zaporizhzhya was branded a "hero" after he crossed the border to Slovakia alone.

سلواکیا پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا جس میں اس ننھے بچے کو ہیرو قرار دیا گیا اور بچے کے بلند حوصلے کی تعریف کی گئی۔

بچے کا سلواکیا ایئرپورٹ پر حکام نے استقبال کیا اور اس کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کیں، سلواکیا حکام کی جانب سے بچے کو کھانا فراہم کرکے اس کے رشتے داروں کے گھر بھی پہنچایا گیا۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ سلواکیا پہنچنے کے بعد اپنے رشتہ داروں کے پاس موجود ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں