راولپنڈی ٹیسٹ کے آخری دن کینگروز 476 کے تعاقب میں 459 رنز پر آل آؤٹ ہوگئے، جس باعث پاکستان کو دوسری اننگز کا آغاز کرنے سے قبل ہی 17 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز جاری ہے، شاہنوں نے دوسری اننگز پر اچھا آغاز کیا ہے اور اوپننگ بلے باز امام الحق اور عبداللہ شفیق محتاط بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کو 98 رنز کی برتری دلوا چکے ہیں۔
پہلی اننگز میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 476 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں آسٹریلوی کھلاڑی صرف 459 رنز ہی بناسکے اور پویلین لوٹ گئے۔
459 رنز پر پوری ٹیم کے ڈھیر ہونے سے پاکستان سے دوسری اننگز کا آغاز کرنے سے پہلے ہی 17 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔
پاکستانی گیند بازوں میں نعمان علی زیادہ کامیاب رہے جنہوں نے 107 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ شاہین شاہ آفریدی نے 88 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں جب کہ نسیم شاہ اور ساجد خان نے 1، 1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔