اشتہار

کم عمر بچوں کا حرمین میں داخلہ ممنوع قرار

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی وزارت حج و عمرہ نے حرمین شریفین میں کم عمر بچوں کا داخلہ ممنوع کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے حرمین شریفین نے پانچ سال سے کم عمر بچوں کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ صرف وہ بچے ہی حرمین شریفین میں داخلے سے مشرف ہوسکیں گے جن کا اسٹیٹس توکلنا پر ‘امیون’ ہوگا اور ان کی عمر پانچ سال سے زائد ہوگی۔

- Advertisement -

سعودی حکام نے کہا کہ جو زائر عمرے کی سعادت حاصل کرنا چاہتا ہے وہ عمرے کا اجازت نامہ حاصل کرکے سیدھا حرم جاسکتا ہے، اسے حرم جانے والی بسوں کی خدمت حاصل کرنے کی ضرورت بھی نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں