راولپنڈی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا گیا تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ ڈرا ہوگیا۔
ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان نے دوسری اننگز میں 252 رنزبنائے، عبداللہ شفیق نے136 اور امام الحق نے 111 ناقابل شکست رنزبنائے۔
اس سے قبل پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 476 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی، پاکستان کی جانب سے اظہر علی نے 185 اور امام الحق نے 157 رنزکی شاندار اننگز کھیلی تھیں۔
اپنی پہلی اننگز میں مہمان ٹیم 459 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اور پاکستان کو 17 رنز کی برتری حاصل تھی۔
میچ کے دوران ڈیوڈ وارنر نے راولپنڈی اسٹیڈیم میں ڈانس کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں انہیں بھنگڑے ڈالتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
چند سیکنڈ پر مشتمل ویڈیو میں وارنر کھیل سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ ڈانس کررہے ہیں جب کہ پی سی بی کی ویڈیو میں میوزک بھی لگایا گیا ہے۔
The crowd and the camera love @davidwarner31 🕺🏼#BoysReadyHain I #PAKvAUS pic.twitter.com/UWQYAjTLsk
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 8, 2022
ایک گھنٹے میں ہی ویڈیو کو 80 ہزار سے زائد صارفین نے دیکھ لیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وارنر کی اسٹیڈیم میں ڈانس کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر گراؤنڈ میں تماشائیوں نےڈیوڈ وارنر کے نام کے نعرے لگائے تو انہوں نے رقص کرنا شروع کردیا تھا۔