بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

بچی نے سانپ کو پکڑنے کی کوشش کی تو کیا ہوا؟ ویڈیو بچے نہ دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر سانپوں کی متعدد ویڈیو وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین دنگ رہ جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بچی سانپ کو پکڑنے کی کوشش کررہی ہے ویڈیو دیکھ کر یہ اندازہ ہورہا ہے کہ سانپ بچی کو کوئی نقصان پہنچائے گا لیکن حیران کن طور پر ایسا نہیں ہوا۔

مذکورہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں بچی کا نام آریانا بتایا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کمسن بچی بلا خوف و خطر سانپ کے ساتھ کھیلنے میں مصروف ہے اور ایک موقع پر ایسے پکڑ بھی لیتی ہے لیکن سانپ اسے کوئی نقصان نہیں پہنچاتا۔

بچی کی اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ بچی واقعی بہت بہادر ہے، ایک اور صارف نے کہا کہ میں لڑکی سے حسد کررہا ہوں اور خواہش ہے کہ کاش میں بھی ایسا کرسکتا۔

ایک تیسرے صارف نے لکھا کہ یہ پالتو جانور نہیں ہے بچی کو نقصان بھی پہنچا سکتا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں