بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

جیجی حدید کا فلسطینی اور یوکرینی عوام کیلیے بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

معروف امریکی ماڈل جیجی حدید نے فلسچینی اور یوکرین عوام کے لیے بڑا اعلان کر کے اپنے مداحوں کو خوش کر دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر ماڈل جیجی حدید نے طویل نوٹ تحریر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اور میرے دوست اکثر دل دہلا دینے والے اور تکیلف دہ وقتوں میں ہیں کیوں کہ ہمارا اپنے کام کے شیڈول پر کنٹرول نہیں ہوتا۔

جیجی حدید نے کہا کہ لیکن ہم ان مشکل حالات میں لوگوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں، اپنی دوست میکا ارگنراز کے نقش قدم پر چلتے ہوئے یوکرین میں جنگ سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے 2022 کے شوز سے ہونے والی کمائی عطیہ کروں گی اور اس میں فلسطین کے عوام بھی شامل ہوں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Gigi Hadid (@gigihadid)

امریکی ماڈل نے دنیا کو پیغام دیا کہ ہماری آنکھیں اور دل تمام انسانی ناانصافیوں کے لیے کھلے ہونے چاہییں، سیاست، نسل اور مذہب سے بالاتر ہو کر ضرورت ہے کہ ہم سب ایک دوسرے کو بھائی بہن کے طور پر دیکھیں۔

اس سے قبل امریکی ماڈل بیلا حدید نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔ بیلا حدید کا کہنا تھا کہ میرا دل یوکرین اور اس کے متاثر ہونے والے شہریوں کے لیے دُکھی ہے، پیوٹن کے اقدامات دنیا کے ہر جمہوری ملک کے لیے خطرہ ہیں اور انہیں روکا جانا چاہیے، میں دعاگو ہوں، دوسرے ممالک یوکرینی شہریوں کو وہی فراہم کر سکتے ہیں جن کی انہیں ضرورت ہے، اور وہ ہے امن۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں