بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سینیٹ نشست پر انتخاب، اتحادی جماعتوں کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف کے فیصل واوڈا کی سینیٹ کی خالی نشست پر کل ہونے والے انتخابات میں حکومت کی دو اتحادی جماعتوں نے حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم اور جی ڈی اے نے سینیٹ میں کل ہونے والے الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

خالدمقبول صدیقی کی زیرصدارت ایم کیوایم پاکستان رابطہ کمیٹی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سینیٹ الیکشن میں حصہ نہیں لیا جائے گا۔

اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پرتفصیلی غوروخوض کیا جب کہ شہری سندھ اور بالخصوص کراچی کی صورتحال پر اظہارتشویش کیا۔

آغا ارسلان سینیٹ کی نشست پر تحریک انصاف کے امیدوار تھے۔ دوہری شہریت کے باعث فیصل ووڈا کو نااہل قرار دینے پر نشست خالی ہوئی تھی۔

دوسری جانب متحدہ اپوزیشن سندھ نے کل ہونے والے انتخاب کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے گرفتار دو ارکان اسمبلی کو کل سندھ اسمبلی لانے اور ووٹ ڈالنے کےلیے مراسلہ لکھ دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے چیئرمین نیب اور چیف سیکرٹری سندھ کو اراکین اسمبلی کو پیش کرنے کے لیے مراسلہ لکھا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ناظم جوکھیو قتل کیس کے ملزم جام اویس بجار کو 9 مارچ کو سندھ اسمبلی لایا جائے جب کہ نیب حراست میں اسپیکر آغا سراج درانی کو بھی ووٹ ڈالنے کے لیے اسمبلی لایا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں