اشتہار

امریکا نے روسی ‘شہ رگ پر حملہ’ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر جوبائیڈین نے یوکرین پر حملے کے جواب میں روس کی معاشی شہ رگ پر حملے کرنے کا اعلان کر دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر جوبائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ آج روس کی معاشی شہ رگ پر حملہ کرنے جا رہے ہیں روس سےتیل اورگیس کی درآمدپرمکمل پابندی لگارہےہیں اب روس سےتیل اور گیس امریکا درآمد نہیں ہو گی۔

جوبائیڈن نے کہا کہ روسی تیل، گیس اور توانائی مصنوعات کی درآمد پر پابندی عائد کی جارہی ہے مجھےمعلوم ہے فیصلے سے امریکی شہریوں کوبھی تکلیف ہوگی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مطلب ہے کہ امریکی عوام پوتن کی قیادت کو ایک زبردست دھچکا پہنچائیں گے ہم پوتن کی جنگ کو سبسڈی دینے کا حصہ نہیں بنیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پوتن کو یوکرین میں کبھی فتح نہیں ملے گی روسی صدر اپنی قاتلانہ روش پر گامزن رہنے کے لیے پرُعزم دکھائی دیتے ہیں چاہے کچھ بھی ہو جائے!

یوکرین پر حملے کے بعد روس کو امریکا، برطانیہ سمیت کئی مغربی اور یورپی ممالک اور اداروں کی جانب سے متعدد فوجی، اقتصادی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور پابندیوں کا یہ سلسلہ آہستہ آہستہ دراز ہوتا جارہا ہے۔

روس نے دھمکی دی ہے اگر اس کے تیل کی برآمد پر پابندی عائد کی گئی تو وہ جواباْ جرمنی جانے والی گیس کی مین پائپ لائن کو بندکرسکتا ہے۔

اس سے قبل روسی نائب وزیراعظم نے یورپی رہنماؤں کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ تیل پر پابندی کے باعث عالمی منڈی پر تباہ کن اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں