اشتہار

جویریہ سعود اور میرب علی کی دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ سعود اور ماڈل و اداکارہ میرب علی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ سعود نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر میرب علی کے ساتھ دلچسپ ویڈیو شیئر کی جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

ویڈیو میں جویریہ اور میرب علی کو بھارتی فلم کے ڈائیلاگ پر لپ سنکنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

میرب علی ویڈیو میں میک اپ لگا رہی ہوتی ہیں کہ اتنے میں جویریہ سعود آتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ’کیوں ری تیرے باپ کا مال ہے جو لاڈو رانی لگا رہی ہے۔‘

میرب علی کہتی ہیں کہ ’ٹھیک ہے مال تیرے باپ کا ہی صحیح اگر میں نے تھوڑا سا لگا لیا تو تیرے باپ کا کیا جاتا ہے۔‘

اس پر جویریہ سعود میرب علی کو تھپڑ لگاتے ہوئے کہتی ہیں کہ الٹا جواب دیتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل میرب علی نے بھی جویریہ سعود کے ساتھ اسی طرح کی دلچسپ ویڈیو شیئر کی تھی۔

میرب علی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔

ماڈل و اداکارہ میرب علی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے صنف آہن میں یمنیٰ زیدی کی بہن کا کردار نبھا رہی ہیں، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں شہریار منور، سجل علی، رمشا خان، کبریٰ خان، دنانیر مبین، سائرہ یوسف، سری لنکن اداکارہ یہالی تاشیا شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں