بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سینیٹ : فیصل واوڈا کی خالی نشست پر ووٹنگ آج ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ سے سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر پولنگ آج ہوگی، سندھ اسمبلی میں پولنگ صبح 9سےشام 4 بجے تک جاری رہے گی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی الیکشن کمشنر سعید گل ریٹرننگ افسر کی ذمہ داری نبھائیں گے یاد رہے کہ دہری شہریت پر فیصل واوڈاکی نااہلیت کےباعث نشست خالی ہوئی تھی۔

سینیٹ کی نشست پرمجموعی طور 4 امیدواروں میں مقابلہ ہے، پی پی کی جانب سے نثار کھوڑو کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

گل محمد جکھرانی، مختار احمد دھامرا بطور آزاد امیدوار میدان میں ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے آغا ارسلان کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔

سندھ اسمبلی کے ارکان کی مجموعی تعداد 168ہے، سندھ اسمبلی میں 99ارکان کا تعلق پیپلزپارٹی سے ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے فیصل واوڈا کی نا اہلی کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر الیکشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی طرف سے اس نشست پر آغا ارسلان کو میدان میں اتارا گیا تھا تاہم اب پارٹی نے الیکشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

تحریک انصاف نے اپنی اتحادی جماعتوں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس سے بھی انتخاب میں حصہ نہ لینے کی درخواست کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں