اشتہار

سعودی عرب : نئی بس سروس سے عوام کو بڑی سہولیات میسر

اشتہار

حیرت انگیز

مکہ المکرمہ : سعودی حکومت کی جانب سے دنیا بھر سے حج اور عمرے کیلئے آنے والے زائرین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات جاری ہیں۔

اس حوالے سے مکہ مکرمہ کے الرصیفہ محلے میں حرمین ایکسپریس ٹرین اسٹیشن سے مسجد الحرام کے صحنوں کے قریب واقع جبل عمر پروجیکٹ بس اسٹینڈ تک نئی بس سروس نے اب تک 25 ہزار سے زیادہ افراد کو سفر کی سہولت فراہم کی ہے اس کا آغاز 15 فروری کو کیا گیا تھا۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے مکہ مکرمہ میں تجرباتی بس سروس شروع کی ہے۔ اس کا آغاز حرمین ایکسپریس ٹرین اسٹیشن سے مسجد الحرام تک کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

حرمین ایکسپریس اسٹیشن سے مسجد الحرام کے قریب جبل عمر اسٹیشن تک کا فاصلہ 350 میٹر ہے۔

دوسری جانب مکہ مکرمہ کے محلوں اور شاہراہوں  پربس اسٹینڈز تیار کیے جارہے ہیں۔ ان کی تعداد 425 ہے۔ مسجد الحرام کے اطراف چار بڑے اسٹیشن بس سروس کے لیے ہیں۔ یہ نمازیوں، عمرہ و حج زائرین اور اہلیان مکہ کے لیے ہیں۔

پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے چار سو شاندار بسیں حاصل کی گئی ہیں۔ ان میں سے 240 عام نوعیت کی ہیں اور 160 ڈبل ڈیکر ہیں۔ یہ آگ بجھانے والے سسٹم، ماحولیاتی تحفظ، سی سی کیمروں، الیکٹرانک اسکرینز اسے آراستہ ہیں، ان بسوں میں معذوروں کے لیے خصوصی سہولتیں رکھی گئی ہیں۔ انٹرنیٹ سروس بھی ان بسوں میں فراہم کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں