تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

کچھ مسافر مردوں کے عجیب وغریب لہجے بھی برداشت کرنا پڑتے ہیں: خاتون ٹیکسی ڈرائیور

کراچی : شہر قائد کی ایک باہمت خاتون نے عزم و ہمت کی مثال قائم کردی، کراچی کی کیب ڈرائیور رخسانہ نے زندگی کی تلخیوں اور سختیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اپنے بچے کی کفالت کا فرض بخوبی ادا کررہی ہیں۔

پاکستان میں خواتین تقریباً ہر شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں، ہر محکمے میں تعلیم یافتہ خواتین مردوں کے ساتھ کام کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں کئی مرتبہ ایسی خواتین کی کہانیاں بھی سامنے آتی ہیں۔

ایسی ہی ایک کہانی کراچی کی رہائشی رخسانہ کی ہے جنہیں زندگی کی تلخیوں اور بچے کی ذمہ داریوں نے انہیں ہمت باندھنے اور اپنی مدد آپ کرنے کا حوصلہ دیا۔

رخسانہ کراچی کی رہائشی ہیں اور ایک ٹیکسی ڈرائیور ہیں، رخسانہ اپنے گھر کی واحد کفیل ہیں اور بطور ٹیکسی کیپٹن 4 سال سے ڈرائیونگ کررہی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی نمائندہ روبینہ علوی سے گفتگو کرتے ہوئے رخسانہ نے بتایا کہ خواتین کیلئے یہ کام اتنا آسان بھی نہیں کیونکہ مسافروں میں کچھ مرد ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے عجیب وغریب لہجے بھی برداشت کرنا پڑتے ہیں۔

ملک کی دیگر خواتین کے نام اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ جو خواتین یہ سوچتی ہیں کہ ہم کچھ نہیں کرسکتے انہیں یہ سوچ ختم کرکے خود آگے بڑھنا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -