بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

راولپنڈی کی ‘ ڈیڈ پچ’، فواد چوہدری نے سوالات اٹھادئیے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: راولپنڈی ٹیسٹ کی ‘ڈیڈ’ پچ بنانے پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پی سی بی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ تاریخی ٹیسٹ کیلئے پی سی بی کے’ڈیڈ وکٹ’ کےانتخاب پر مایوسی ہوئی، پاکستان کے فاسٹ بولنگ اٹیک کیلئےڈیڈ پچز کی کیا ضرورت ہے ؟۔

فواد چوہدری نے کہا کہ چوبیس سال کے بعد ٹیسٹ میچ ہور ہا ہے اور اس کیلئے پچ دیکھیں، امید ہے کہ اگلے میچوں میں مثبت کرکٹ دیکھنے کا موقع دیں گے۔

اس سے قبل سابق کرکٹر عاقب جاوید نے بھی راولپنڈی ٹیسٹ کی وکٹ کو کھیل اور فینز کے ساتھ زیادتی قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ پر آسٹریلوی کپتان کا بیان آگیا

اپنے بیان میں عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ اب وہ زمانہ چلاگیا کہ آپ 5 دن ٹیسٹ میچ دیکھتے رہیں اوراس کا نتیجہ نہ نکلے، انہوں نے نے کراچی اور لاہور میں ایسی پچز بنانے کا مطالبہ کیا جس پراسپنرز کو مدد مل سکے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین “بینو قادر ٹرافی “سیریز کیلئے 3میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا، ٹیسٹ میچ کے پانچ روز کے دوران صرف 14 وکٹیں گری تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں