تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

آسٹریلیا پاک بھارت سیریز کی میزبانی کیلیے تیار

کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان اور بھارت کی میزبانی کی حامی بھر لی، آسٹریلیا اپنی سرزمین پر سہ فریقی سیریز کے انعقاد پر تیار ہو گیا۔

چیف ایگزیکٹیو آفیسر کرکٹ آسٹریلیا نک ہوکلی کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا پاکستان اور بھارت کی سہ فریقی سیریز شاندار رہے گی تینوں ممالک کی سہ فریقی سیریزمیں دلچسپی رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھ سے پوچھیں تو کرکٹ آسٹریلیا اس تجویز پر ضرور غور کرے گا پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ عالمی کرکٹ کیلئےاچھی ثابت ہوگی۔

سی ای او نے کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ 2022 میں پاکستان اور بھارت میلبورن میں ٹکرائیں گی ٹی20ورلڈکپ کےپاک بھارت ٹاکرے کے تمام ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے پاکستان، بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا میں سیریز کی تجویز دی تھی۔ رمیز راجہ نےکہا تھا یہ ممالک باقاعدگی سے ان سیریز کا انعقاد کر سکتے ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان آخری باہمی سیریز 2012 میں کھیلی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -