اشتہار

مویشیوں کی بیماری لمپی اسکن سے انسانی جان کو خطرہ؟ اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈائریکٹوریٹ جنرل لائیو اسٹاک نے مویشی منڈیوں پر عائد پابندی ختم کرنے کو مطالبہ کرتے ہوئے کہا لمپی اسکن سے انسانی جان کو کوئی خطرہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل لائیو اسٹاک اینیمل سائنسز نے سیکرٹری کو مویشی منڈیوں سے پابندی ہٹانے کے لیے خط بھی ارسال کردیا۔

جس میں کہا کہ لوکل گورنمنٹ نے مویشی منڈیوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے، پابندی سے عوام میں دودھ اور گوشت کے ذریعے انسانوں میں بیماری کی منتقلی کے حوالے سے غلط فہمی پھیل رہی ہے۔

- Advertisement -

ڈائریکٹوریٹ جنرل لائیو اسٹاک ڈاکٹر نذیر حسین کلہوڑ نے کہا کہ لمپی اسکین بیماری مخصوص ہے اور اب تک سندھ میں صرف مویشیوں کو متاثر کیا ہے ، لمپی اسکین بیماری کی تاریخ کی 100 سال پرانی اور گائے میں پائی جاتی ہے۔

ڈاکٹر نذیر حسین کلہوڑ نے بتایا کہ ماضی میں اس بیماری نے بھیڑ، بکری اور دیگر گھریلو/جنگلی جانوروں یا دوسری نسل کو متاثر نہیں کیا ہے اور دودھ، گوشت اور مویشیوں کے مالکان اور دیگرانسانوں میں منتقل ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔

خط میں کہا گیا کہ کیٹل مارکیٹ اور مال مارکیٹ پر پابندی مویشی پالنے والوں کی روزی اور مویشیوں کے کاروبار سے وابستہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی معیشت کو متاثر کر رہی ہے۔

ڈاکٹر نذیر حسین نے کہا کہ مویشیوں کی بیماری لمپی اسکن سےانسانی جان کوکوئی خطرہ نہیں ، اس لیے مویشی منڈیوں پر عائد پابندی ختم کی جائے۔

انھوں نے بتایا کہ سیکرٹری لائیو اسٹاک سے مویشیوں کے منڈیون اور مال پیروں پر عائد پابندی کو ہٹانے کے لیے مقامی حکومت سے رجوع کرنے کی درخواست کی جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں