بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

8 سال سے درختوں پر زندگی بسر کرنے والے نوجوان کی عجیب کہانی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد ایک نوجوان 8 برس سے پرندوں کی طرح درخت پر زندگی گزار رہا ہے ، لوگوں نے نوجوان کا نام ٹری مین رکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک نوجوان ایسا بھی ہے، جو آٹھ سال سے درخت پر اپنا گھر بنا کر زندگی گزار رہا ہے۔

اٹھائیس سالہ نوجوان فرمان نے پرندوں کی طرح درختوں کی مضبوط ٹہنیوں پر آشیانہ بنا رکھا ہے ، جس میں واش بیسن ، موبائل چارجنگ سمیت لائٹ کا انتظام بھی ہے۔

نوجوان نے بتایا کہ پہلے میں نیچے زمینوں پر سوتا تھا کیونکہ ہمارے حالات ایسے نہیں تھے کہ اپنا گھر لیتے۔

فرمان کا مزید کہنا تھا کہ والدین کی وفات کے بعد زندگی اجڑ گئی ، بیوی پیسوں کا مطالبہ کرتی ہے لیکن میں اتنے پیسے نہیں کما پاتا۔

نوجوان نے پرندوں کو اپنا دوست بنا رکھا ہے ، کوئی اسے ٹارزن کہتا ہے تو کوئی اسے ٹری مین کے نام سے بلاتے ہیں۔

گھر نہ ہونے کے باعث فرمان کی اہلیہ بھی چھوڑ کر چلی گئی تاہم آٹھائیس سالہ یہ ٹری مین اس امید کے سہارے زندگی بسر کررہا ہے کہ جلد اسکا اپنا گھر بھی ہوگا۔

اہم ترین

مزید خبریں