اشتہار

ٹک ٹاک نے میوزک فیچر ”ساؤنڈ آن“ متعارف کرا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر میں مختصر ویڈیو شیئرنگ کے لیے مشہور ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے میوزک کے لیے ایک زبردست فیچر متعارف کرا دیا ہے جسے ”ساؤنڈ آن“ کا نام دیا گیا ہے۔

ساؤنڈ آن دراصل ٹک ٹاک کا میوزک ڈسٹری بیوشن اور مارکیٹنگ پلیٹ فارم ہے۔ فنکار براہ راست ٹک ٹاک ایپلی کیشن پر اپنا میوزک اپ لوڈ کر سکتے ہیں جس میں بڑے عالمی پلیٹ فارمز ایپل میوزک، اسپاٹی فائی اور پینڈورا شامل ہیں۔

میوزک کی ڈسٹری بیوزشن (تقسیم) مفت ہے اور پہلے سال کے لیے اس کی فیس معاف کی گئی ہے جب کہ دوسرے سال سے 10 فیصد کٹوتی کی جائے گی۔

- Advertisement -

موسیقار ٹک ٹاک کی کمپنی ByteDance  کے ذریعے چلائے جانے والے پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ کردہ ٹریکس Tracks سے تمام رائلٹی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکیں گے جس میں میوزک اسٹریمنگ سروس ”ریسو“ اور ویڈیو ایڈیٹر ایپ  CapCut شامل ہیں۔

اس سسٹم میں فنکاروں کو پروموشنل، آڈینس ان سائیٹ اور ڈویلپمنٹ ٹولز دستیاب ہوں گے اور فنکاروں کو ٹک ٹاک ویری فیکیشن، ٹک ٹاک سانگ ٹیب میں جگہ اور اہم کریٹیئرز تک رسائی بھی حاصل ہوگی، وہ ایک خصوصی سروس اے اینڈ آر پر ساؤنڈ آن پلس کے لیے بھی اہل ہوں گے۔

پلیٹ فارم کے سربراہ نے اپنے بیان میں کہا کہ نئے فنکار ٹک ٹاک کے اندر ایک ابھرتی ہوئی کمیونٹی ہیں، ساؤنڈ آن کو ان کی سپورٹ کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے کیرئیر کا آغاز کرسکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیا پلیٹ فارم تخلیق کاروں کو ان کے بڑے مرحلے کے سفر میں رہنمائی فراہم کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں