اشتہار

آسٹریلوی صحافی بھی بابر اعظم کی مداح نکلیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: آسٹریلوی صحافی ملینڈا فیرل بھی بابر اعظم کی مداح نکلیں، انہوں ںے کراچی پہنچتے ہی ویڈیو شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی خاتون صحافی ملینڈا فیرل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے کور ڈرائیو کی مداح نکلیں، ملینڈا فیرل نے کراچی پہنچنے پر ٹویٹر پر مقامی ہوٹل کے کچن کی ویڈیو شیئر کردی۔

آسٹریلوی صحافی نے لکھا کہ ’میں نے اس سے بڑا کچن کبھی نہیں دیکھا، ملینڈا نے ٹویٹر پر صارفین کی محبت کا شکریہ بھی ادا کیا۔‘

- Advertisement -

سوشل میڈیا صارفین کی ملینڈا کو کراچی کے مشہور مقامات جاکر وہاں کے خاص کھانے کے بھی مشورے دیتے رہے۔

انہوں نے بازید خان کے ساتھ بھی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں دونوں نے چترالی ٹوپی پہنی تھی، صارفین نے ان کے اس انداز کو پسند کیا اور کہا تھا کہ یہ ایک زندہ دل خاتون ہیں جو پاکستان میں ہر لمحے سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔

واضح رہے کہ ملینڈا آسٹریلوی ٹیم کے میچز کی کوریج کے لیے پاکستان میں موجود ہیں اور ہر لمحے کی خبر وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے مداحوں کو دے رہی ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 12 مارچ سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں