بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کراچی میں چند دن کی بچی کا پراسرار قتل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں سفاک ملزم نے 22 دن کی بچی کو پراسرار طور پر قتل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 7 میں سفاک ملزم نے گھر میں گھس کر 22 دن کی بچی ذمیل دختر سعد کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق بچی کی والدہ کا ابتدائی بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے۔

بچی کی ماں نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ گھر کی چھت سے ایک لڑکا آیا مجھے دھکا دیا جس سے میرا سر فریج سے لگا اور میں بیہوش ہوگئی۔

بچی کی والدہ کے مطابق جب میں ہوش میں آئی تو بچی کا گلا کٹا ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق اہلخانہ نے بتایا ہے کہ واقعے کے وقت گھر میں خاتون ہی موجود تھی اور بچی کے والد نوکری پر گئے ہوئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ مشکوک لگ رہا ہے واقعے کی تفتیش جاری ہے، بچی ذمیل دختر سعد کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں