اشتہار

حمزہ نے ہالا سے نکاح کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں حمزہ (فرحان سعید) نے ہالا (ہانیہ عامر) سے نکاح کرلیا۔

گزشتہ دنوں ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ کی گیارہویں قسط نشر کی گئی تھی جس میں ہالا پر حرا خان (رومی) نے کسی لڑکے سے ملنے کا الزام لگایا تھا۔

اس کے بعد ہالا کی چچی (صبا حمید) نے گھر والوں سے چھپ کر دھکے دے کر باہر نکال دیا تھا، اب ڈرامے کی 12ویں قسط کے پرومو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حمزہ نے ہالا سے نکاح کرلیا ہے۔

- Advertisement -

حمزہ ہالا کو گھر واپس لاتا ہے تو اس کے والد (وسیم عباس) کہتے ہیں کہ یہ اپنی مرضی سے گئی تھی اسے گھر واپس لانے کی ضرورت نہیں تھی وہیں گاڑ دینا چاہیے تھا۔

وہ مزید کہتے ہیں کہ اب یہ لڑکی اس گھر میں رہنے کے قابل نہیں ہے اس گھر سے اس کا کوئی رشتہ نہیں ہے جبکہ حمزہ کی والدہ کہتی ہیں کہ تم ایک غیر لڑکی کے لیے اپنے والدین کے مخالف کیسے جاسکتے ہو۔

حمزہ کہتا ہے کہ ان کو تمہیں اس گھر میں رکھنے کے لیے رشتہ چاہیے ناں یہ کہہ کر حمزہ ہالا کو لے کر مسجد میں جاکر نکاح کرلیتا ہے جسے ہالا بھی قبول کرلیتی ہیں۔

اس کے بعد حمزہ ہالا کو لے کر گھر جاتا ہے اور کہتا ہے کہ آپ لوگوں نے کہا تھا کہ یہ رشتے کے بغیر اس گھر میں نہیں رہ سکتی تو میں رشتہ بنا لایا ہوں۔

حمزہ کہتا ہے کہ ہالا سے میں نے نکاح کرلیا ہے، یہ سننے کے بعد سب گھر والوں کے رنگ اڑ جاتے ہیں۔

کیا حمزہ اور ہالا کو گھر والے قبول کرلیں گے یا پھر ہالا کی زندگی مزید اجیرن ہوجائے گی، یہ سب جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل میرے ہمسفر کی 12ویں قسط دیکھنا نہ بھولیں۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں