اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

راولپنڈی: ناراض شوہر کی سسرال میں فائرنگ، ساس جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: صوبہ پنجاب کے ضلع راولپنڈی میں ناراض شوہر نے سسرال میں فائرنگ کردی، واقعے میں ساس جاں بحق جبکہ بیوی زخمی ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ ڈھوک چراغ دین میں پیش آیا، جہاں شوہر اپنی ناراض بیوی کو منانے سسرال گیا، بات نہ بنی تو ملزم نے اپنی بیوی اور ساس پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ساس موقع پر ہی جاں بحق جبکہ بیوی زخمی ہوئی، ملزم نے گھر سے فرار ہوتے ہوئے ایک راہ گیر پر بھی گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں راہگیر بھی موقع پر جاں بحق ہوگیا اور ملزم اسلحہ لہراتا ہوا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: جرائم کی وارداتیں، آئی جی پنجاب کا لاہور پولیس پر اظہار برہمی

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور زخمی خاتون کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا۔

ادھر سی پی او راولپنڈی عمر سعید نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس کو فوری طور پر ملزم کو گرفتار کرنے اور واقعے کی مکمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں