بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

خواتین کرکٹ ٹیم پر ارسلان نصیر کا تبصرہ، سوشل میڈیا صارفین برس پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی اداکار و یوٹیوبر ارسلان نصیر کو پاکستان کی وویمن کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر منفی تبصرہ کرنے پر صارفین نے اداکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار ارسلان نصیر نے اپنی ویڈیو میں پاک بھارت میچ کو یکطرفہ قرار دیا اور کپتان بسمہ معروف کے بیٹی فاطمہ کے میدان میں لانے پر بھی مذاق اڑایا۔

ارسلان نصیر کا خواتین ٹیم پر تبصرہ سوشل میڈیا صارفین کو پسند نہیں آیا اور صارفین نے اداکار کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اداکار کا ایسا رویہ خواتین کرکٹ ٹیم کی کوششوں کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہے۔

صارف نے مزید لکھا کہ’ہم ایک دیسی معاشرے میں رہتے ہیں جہاں کرکٹ کلچر مردوں کی طرح خواتین کے لیے یکساں نہیں ہےاور نا ہی وہ مردوں کی طرح اسٹریٹ کرکٹ کھیلتی ہیں‘۔

صارف نے مزید لکھا کہ’شرم کرو، ہرچیز مذاق کے لیے نہیں ہوتی‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں