اشتہار

ریتھک روشن کس سے دوسری شادی کریں گے؟ دوست نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکار ریتھک روشن اور اداکارہ و گلوکارہ صبا آزاد کی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں وائرل ہورہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار ریتھک روشن اور صبا آزاد کو ممبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں دیکھا گیا تھا تب سے ان کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

حال ہی میں صبا کو ریتھک کی فیملی کے ساتھ بھی وقت گزارتے دیکھا گیا تھا۔

- Advertisement -

تاہم ریتھک روشن اور صبا نے اپنے رشتے یا شادی سے متعلق کوئی وضاحت نہیں دی لیکن دونوں کے ایک مشترکہ دوست نے سچائی بیان کردی۔

Hrithik Roshan and Saba Azad wedding: Are Hrithik-Saba getting married  soon? - Movies News

ریتھک کے دوست نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کئی انکشافات کیے اور بتایا کہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور اداکار کی فیملی بھی صبا کو پسند کرتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریتھک کی فیملی کو صبا کی موسیقی پسند ہے گزشتہ دنوں وہ ایک موسیقی کے پروگرام میں ان کے گھر گئی تھیں، ریتھک اور صبا دونوں دوست ہیں لیکن فی الحال شادی میں وہ جلدی نہیں کرنا چاہتے۔

Hrithik Roshan to get married to Saba Azad soon?

صبا آزاد کا اصل نام صبا سنگھ گریوال ہے اور وہ اداکاری کے ساتھ گلوکاری اور ڈائریکشن کے میدان میں بھی سرگرم ہیں۔

یاد رہے کہ اداکار ریتھک روشن نے پہلی شادی اپنی بچپن کی دوست اور محبت سوزانے خان سے کی تھی اور ان سے دونوں کے 2 بچے بھی ہیں تاہم یہ جوڑا 7 سال قبل اپنی راہیں جدا کرچکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں