ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

چوہدری تنویر کو اینٹی کرپشن کی ٹیم لاہور لے کر روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایف آئی اے نے کراچی ایئرپورٹ سے بیرون ملک فرار ہونے والے مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری تنویر کو گرفتار کرکے اینٹی کرپشن پولیس کے حوالے کردیا۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گرفتار ن لیگی رہنما چوہدری تنویر کو لے کر  اینٹی کرپشن کی ٹیم  پی آئی اے کی پرواز پی کے304کے ذریعے لاہور  روانہ ہوگئی ہے جہاں ملزم سے مزید تفتیش کی جائے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرنے والے مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری تنویر کو ایف آئی اے نے  گزشتہ شام ہی کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا تھا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری تنویر کو پہلے اسلام آباد لے کر جانا تھا، اب روٹ میں تبدیلی کی گئی ہے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن پنجاب عبدالسلام عارف کی سربراہی میں ٹیم چوہدری تنویر کو لے کر لاہور پہنچے گی۔

ایف آئی اے ایمیگریشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرآصف بلوچ نے چوہدری تنویر کواینٹی کرپشن کے حوالے کیا تھا چوہدری تنویر پر زمینوں پر قبضے اور کرپشن میں ملوث ہونے پر باقاعدہ ایف آئی آر بھی درج ہے۔

چوہدری تنویر کوگذشتہ روز دبئی فرار ہوتے ہوئے کراچی ایئرپورٹ سے ایف آئی اے امیگریشن کے شفٹ انچارچ اعظم راجپوت نے گرفتار کیا تھا۔

مزید پڑھیں : ن لیگی رہنما چوہدری تنویر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

یاد رہے کہ ن لیگی رہنما چوہدری تنویر  کی گرفتاری کیلئے اینٹی کرپشن نے پنجاب میں چھاپے بھی مارے تھے، ملزم چوہدری تنویر کرپشن  کی مقدمے میں پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں