ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

گورنر سندھ نے اپنی ہی پارٹی کے ارکان اسمبلی کو وارننگ دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گورنر سندھ عمران اسمائیل نے اپنی ہی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کو وارننگ دے دی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر سندھ عمران اسمائیل نے کہا کہ دیکھتے ہیں کون مائی کا لال اسمبلی جاتا ہے، تحریک انصاف کا جو رکن قومی اسمبلی وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹ دے گا اس کا جینا دشوار بنا دیں گے۔

عمران اسمائیل نے کہا کہ علیم خان کو وزیر اعظم عمران خان کا خصوصی پیغام پہنچا دیا، اب فیصلہ ان کو کرنا ہے، یقین ہے کہ جہانگیر ترین اور علیم خان پارٹی کے خلاف نہیں جائیں گے۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ کچھ روز قبل وفاقی وزیر اسد عمر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”پاور پلے“ میں گفتگو کے دوران کہا تھا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد سے متعلق ہم نے حکمت عملی بنالی ہے، اس دن کوئی رکن اسمبلی نہیں جائے گا، اگر کوئی رکن اسمبلی جاتا ہے تو اس کے خلاف آرٹیکل 63 اے کے خلاف کارروائی کریں گے۔

اسد عمر نے کہا تھا کہ آرٹیکل 63 اے کے خلاف منحرف رکن اپنی رکنیت سے بھی جاسکتا ہے، غیر آئینی کام کوئی رکن اسمبلی کرتا ہے تو اس کا ووٹ شمار ہی نہیں ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن عدم اعتماد لائی ارکان پورے کرنا اپوزیشن کی ذمہ داری ہے، جن ارکان کو پیشکش ہوئی انہوں نے آکر بتایا کہ کتنے کی آفر کی گئی، وزیر اعظم سے کئی ایم این ایز کی ملاقات ہوچکی اور کئیں سے ہوں گی۔

انہوں نے کہا تھا کہ اتحادی واضح کہہ چکے ہیں کہ ہم آپ کےساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے،  ایم کیوایم پاکستان کیساتھ معاہدےپردستخط کیےگئےتھے معاہدےکےبہت سےنکات پرپیشرفت بھی ہوئی ہے مقامی حکومت کا قانون درست نہیں بنے گا تو کوئی فائدہ نہیں ہوگا مقامی حکومت سے متعلق پی ٹی آئی اورایم کیوایم نے اسٹینڈلیا مقامی حکومت سے متعلق سپریم کورٹ کاتاریخ ساز فیصلہ بھی آیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں