اشتہار

’کراچی ٹیسٹ کا نتیجہ نکلے گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کراچی کے ٹیسٹ کے فیصلہ کن ہونے کے لیے پرامید ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے کراچی ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ کراچی ٹیسٹ کا نتیجہ نکلے گا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی وکٹ پر آہستہ آہستہ بال کو زیادہ اسپن ملے گا، فاسٹ بولرز کو پہلے روز پچ سے زیادہ مدد نہیں ملی۔

- Advertisement -

محمد رضوان نے کہا کہ کراچی کی وکٹ راولپنڈی کی وکٹ سے مختلف ہے۔

انہوں نے کہا کہ آغاز میں وکٹ سے آسٹریلین بلے بازوں نے فائدہ اٹھایا، کل کوشش ہوگی کہ پہلے سیشن میں آسٹریلیا کو آؤٹ کریں۔

مزید پڑھیں: عثمان خواجہ کی سنچری، آسٹریلیا نے 3 وکٹوں پر 251 رنز بنالیے

اس سے قبل سابق کپتان معین خان نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی ٹیسٹ نتیجہ خیز ثابت ہوگا۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا پاکستان کیلئے مشکلات کھڑی کر سکتا ہے، ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگز میں بیٹنگ آسان نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ کراچی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف تین وکٹوں کے نقصان 251 رنز بنالیے ہیں۔

عثمان خواجہ نے شاندار سنچری اسکور کی وہ 127 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، پاکستان کی جانب سے حسن علی اور فہیم اشرف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں