تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

یوکرین پیراملٹری میں‌ شامل ہونے والا بھارتی نوجوان واپسی کا خواہشمند

کیف : روس کے خلاف اسلحہ اٹھانے والے بھارتی طالب علم نے گھر واپس جانے کی خواہش ظاہر کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین پر روسی حملے کے بعد کیف میں واقع یونیورسٹی میں زیر تعلیم فائنل ایئر کے بھارتی نوجوان نے یوکرین کی نیم فوجی رضاکارانہ فورس میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

اب تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ نوجوان شینیکیش سے اس کے والدین کا رابطہ ہوا تو انہوں نے اپنے بیٹے کو واپس بھارت لوٹنے کا کہا جس پر نوجوان نے خود بھی بھارت واپس جانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ بھارتی نوجوان یوکرین کی نیشنل ایرواسپیس یونیورسٹی آف خارکیو میں ایرواسپیس انجیئرنگ کا طالب علم ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سینیکیش کو بھارتی میں آرمی میں بھرتی ہونے کا جنون تھا مگر مطلوبہ قد نہ ہونے کی وجہ سے اسے دو مرتبہ فوج میں لینے سے انکار کیا گیا۔

متعلقہ حکام نے تامل ناڈوں کے خاندان سے وعدہ کیا ہے کہ وہ ان کے بیٹے سینی کیش کو تلاش کرکے بھارت واپس پہنچائیں گے تاہم حکام نے واضح کیا ہے کہ جنگ زدہ علاقے میں کسی سے رابطہ کرنا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -