تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بابراعظم نے مچل اسٹارک سمیت فاسٹ بولرز کو پیچھے چھوڑ دیا

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بیٹنگ کے بعد بولنگ کے شعبے میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔

بابر اعظم نے مایہ ناز آسٹریلوی بولرز مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور کیمرون گرین کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے ہوم سیریز کو یادگار بنا دیا۔

تینوں آسٹریلوی بولرز تاحال سیریز میں کوئی وکٹ حاصل نہیں کر سکے تاہم بابراعظم نے آج کیرے کی وکٹ حاصل کر کے سنچری بنانے کا خواب چکنا چور کر دیا۔

ٹیسٹ میں اب تک بابراعظم نے 8 اوورز میں 7 کی اوسط سے رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ بابراعظم نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے اور اب دوسرے میچ میں مجموعی طور پر 7 اوورز کروائے ہیں۔

سوشل میڈیا پر بابراعظم کی بولنگ کے خوب چرچے ہو رہے ہیں اور انہیں بلے بازی کے بعد بولنگ میں سراہا جا رہا ہے۔ بعض صارفین نے تو پارٹ ٹائم بولر کی بجائے بابراعظم اعظم کو آل راؤنڈر قرار دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -