اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

تحریک عدم اعتماد: حکومتی جماعت اور ق لیگ کے درمیان اعلیٰ سطح کا رابطہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومتی جماعت اورق لیگ کے درمیان اعلیٰ سطح کا رابطہ ہوا ، جس کے بعد وزیراعظم کی چوہدری برادران کےساتھ ملاقات کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی جماعت اورق لیگ کے درمیان اعلیٰ سطح رابطہ ہوا، ذرائع کا کہنا ہے کہ رابطے میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات پر بھی اتفاق ہوگیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم کی چوہدری برادران کےساتھ ملاقات کا امکان ہے ، ذرائع کے مطابق ملاقات میں تحریک عدم اعتماد پرحتمی مشاورت کی جائے گی اور حکومت تحریک عدم اعتماد پر ق لیگ کو اعتماد میں لے گی۔

- Advertisement -

یاد رہے حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کا اہم مشاورتی اجلاس آج دوبارہ سہ پہر 4بجے چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پر ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حکومت میں رہیں یا اپوزیشن کاساتھ دینے پر مشاورت ہوگی اور ن لیگ، پی پی کی یقین دہانیوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دو روز قبل ق لیگ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تردید کی تھی ، اس حوالے سے ق لیگ کے رہنما کامل علی آغا کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے واضح کیا ہے کہ ق لیگ قیادت کی کل وزیراعظم سے کوئی ملاقات نہیں ہورہی ہے۔

کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ نہ ہی چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کل وزیراعظم سے ملاقات کررہے ہیں، اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی شیڈول تیار یا رابطہ ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں