تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بھارتی عدالت کا متنازع فیصلہ ‘حجاب اسلام کا جزو نہیں’

نئی دہلی : بھارتی عدالت نے اسکولوں اور کالجوں میں حجاب پر پابندی کا فیصلہ برقرار رکھنے کا متنازع فیصلہ سنا دیا۔

بھارتی ریاست کرناٹک کی ہائی کورٹ میں اسکول اور کالج میں حجاب پر پابندی کی پانچ درخواستوں پر سماعت کی گئی، جو مسلمان طالبات کی جانب سے دائر کی گئی تھیں۔

کیس کی سماعت کتے دوران عدالت نے متنازع فیصلہ سناتے ہوئے حجاب پر پابندی کےخلاف درخواستیں خارج کردیں۔

عدالت نے تشریح کی کہ اسلام میں خواتین کا حجاب پہننا لازمی نہیں ہے لہذا اسکولوں اور کالجوں میں حجاب پر پابندی برقرار رہے گی۔

کرناٹک ہائی کورٹ نے متنازع فیصلے میں کہا کہ یونیفارم کی پابندی ضروری ہے جس پر طلباء اعتراض نہیں کرسکتے۔

ایک اور بھارتی کالج میں باحجاب مسلمان طالبات کے داخلے پر پابندی عائد

خیال رہے کہ گزشتہ مہینوں میں کرناٹک کے ایک کالج نے باحجاب مسلمان طالبات کو کالج اور اسکول میں داخلے سے روک دیا تھا جس کے بعد دیگر کالجوں نے بھی حجاب پر پابندی لگادی۔

حجاب پر پابندی کے خلاف مسلمان طالبات نے احتجاج کیا اور دھرنے دئیے جس کے بعد کیس کرناٹک ہائی کورٹ میں دائر کیا گیا تاہم عدالت نے بھی اسکول و کالجز کے متنازع فیصلے کی حمایت کی اور پابندی کو برقرار رکھنے کا متنازع فیصلہ سنا دیا۔

Comments

- Advertisement -