اشتہار

بھارت کا اپنے میزائل نظام میں خامیوں کا اعتراف، ازسرنو جائزے اور اعلی سطح کی تحقیقات کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت نے اپنے میزائل نظام میں خامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے دفاعی نظام کے ازسرنو جائزے اور اعلی سطح کی تحقیقات کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے تسلیم کیا ہے کہ تیکنیکی خامیوں کے باعث حادثاتی طور پر ایک میزائل فائر ہوا جو پاکستان میں جاگرا، اس معاملے کی چھان بین کی جارہی ہے اور تحقیقات کیلئے عدالتی انکوائری کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

بھارتی وزیر دفاع نے ایوان کو 9 مارچ 2022 کو پیش آنے والے ایک واقعے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ میزائل یونٹ کی معمول کی دیکھ بھال اور معائنہ کے دوران شام 7 بجے کے قریب ایک میزائل حادثاتی طور پر چھوڑا گیا، تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ میزائل پاکستان کی حدود میں گرا، واقعہ افسوسناک تھا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

- Advertisement -

بھارتی پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا تحقیقات میں کہیں کوتاہی پائی گئی تو اس پر فوری ایکشن لیا جائے گا، میزائل نظام کے ایس او پیز کا بھی از سرنو جائزہ لیں گے۔

اس سے قبل پاک فوج کی جانب سے پہلی بار رپورٹ کیے گئے واقعے پر ایک ہندوستانی اہلکار نے بیان میں کہا تھا کہ ہم اپنے ہتھیاروں کے نظام کی حفاظت اور حفاظت کو سب سے زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان نے بھارتی وزیردفاع کی وضاحت ناکافی قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ یہ غلطی پاکستان سے ہوتی تو بھارت آسمان اور زمین ملا دیتا، بھارت نے غلطی سے میزائل فائر ہونے کی فوری اطلاع کیوں نہیں دی؟ بتایا جائے میزائل بھارتی آرمی ہینڈل کررہی تھی یاکوئی اورشرارتی عناصر؟ معاملے کی یک طرفہ تحقیقات قبول نہیں، مشترکہ تحقیقات کی جائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں