اشتہار

”موقع ملا تو اکشے کمار کی ان چیزوں کو چرا لوں گا“

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: مزاحیہ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا کر بالی وڈ میں نام کمانے والے ارشد وارثی ان دونوں فلم انڈسٹری کے ”کھلاڑی“ اکشے کمار کے ساتھ نئی فلم کی ریلیز کی تیاری میں مصروف ہیں۔

اکشے کمار اور ارشد وارثی کی نئی فلم ”بچن پانڈے“ رواں ماہ 18 مارچ کو سینیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم میں ان کے علاوہ کریتی سینن، بوبی دیول اور جیکلین فرنانڈز بھی شامل ہیں۔

”بالی وڈ ہنگامہ“ کو دیے گئے اپنے حالیہ انٹرویو میں ”منا بھائی ایم بی بی ایس“ کے اداکار ارشد وارثی نے متعدد سوالوں کے جواب دیے لیکن اکشے کمار سے متعلق بات چیت نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔

- Advertisement -

ارشد وارثی سے سوال کیا گیا کہ اگر انہیں موقع ملے تو وہ اکشے کمار کی کون سی چیز کو چرا لیں گے؟ اداکار نے جواب میں کہا کہ اگر ایسا موقع ہاتھ میں آیا تو میں ان کی تمام کتابیں، گاڑیاں، بنگلا، بینک بیلس اور فلمیں چرا لوں گا۔

یہی سوال کریتی سینن سے کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں اکشے کمار کا دماغ چرا لوں گی۔ جب کہ جیکلین فرنانڈز نے اداکار کے طور طریقے چرانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Koimoi.com (@koimoi)

خیال رہے کہ اکشے کمار نے فلم کی پروموشن کے دوران میڈیا سے کہا تھا کہ وہ جلد فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیں گے۔

اداکار نے کہا تھا کہ جس دن مجھے کام میں دلچسپی نہیں رہی اس دن میں خود اپنے کام اور انڈسٹری کو خیرباد کہہ دوں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں