اشتہار

ایران کی بڑی کارروائی؛ اسرائیلی منصوبہ خاک میں ملا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ایران نے جوہری پلانٹ پر اسرائیل کی تخریب کاری کی کوشش ناکام بناتے ہوئے متعدد مشتبہ اسرائیلی جاسوس گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایران کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ اسرائیلی جاسوسی کرنے والوں کا سراغ لگاتے ہوئے نہ صرف انہیں پکڑ کے تمام عزائم کو خاک میں ملا دیا بلکہ جوہری پلانٹ پر حملے کی کوششوں کو بھی ناکام بنایا ہے۔

سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جاسوس نیٹ ورک کے متعدد ارکان کو حراست میں لیاگیا ہے زیرحراست جاسوسوں نے نقد اور ڈیجیٹل کرنسی میں ادائیگی کی تھی۔

- Advertisement -

اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ پلانٹ ایران جوہری ہتھیاروں کی تیاری کیلئے استعمال کرتا ہے۔

اسرائیلی جاسوسوں نے پلانٹ کے ایک ملازم سے رابطے کی کوشش کی تھی جس کے بعد حکام حرکت میں آئے اور کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا۔

سرکاری نیوز ایجنسی IRNA کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد نے "فورڈو کی سہولت کو سبوتاژ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا اور انہیں پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس سروسز نے گرفتار کیا۔

فورڈو ایک زیر زمین یورینیم افزودگی کی سہولت ہے جو تہران کے جنوب میں تقریباً 180 کلومیٹر (110 میل) کے فاصلے پر مرکزی شہر قم کے باہر واقع ہے۔ نیوز ایجنسی نے مشتبہ افراد کی شناخت نہیں بتائی اور نہ ہی یہ بتایا کہ گرفتار افراد کی تعداد کتنی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں