اشتہار

’نرسری میں مار پڑی پھر اسکول کا منہ نہیں دیکھا‘

اشتہار

حیرت انگیز

لالی ووڈ کی اداکارہ صائمہ نور نے اپنی تعلیم سے متلق حیران کُن انکشاف کردیا۔

اداکارہ صائمہ نور نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران اپنی تعلیم سے متعلق پوچھے گئے مداح کے سوال کا جواب دیا۔

مداح نے اداکارہ سے سوال کیا کہ اگر آپ برا نہ مانیں تو اپنی تعلیم سے متعلق بتائیں۔

- Advertisement -

صائمہ نور نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ایک بار اسکول خوشی خوشی گئی تھی، نرسری میں مار پڑی اس کے بعد کبھی اسکول کا منہ نہیں دیکھا۔‘

اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ یہ سچی بات ہے ہم اس وقت نرسری کو کچی کہتے تھے، کچی اور پکی۔

یاد رہے کہ صائمہ نور نے 1990ء میں لالی ووڈ میں قدم رکھا اور بہت جلد پنجابی فلموں کی صفِ اول کی اداکارہ بن گئی تھیں اور آج بھی ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری سے لوگوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔

معمر رانا کے ساتھ صائمہ کی فلم چوڑیاں نے کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے۔

اداکارہ صائمہ نور نے ڈائریکٹر سید نور سے 2007 میں ایک پریس کانفرس میں اپنی شادی کا باقاعدہ طور پر اعلان کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں