اشتہار

کیف پر روسی حملے جاری : 5افراد ہلاک، کرفیو نافذ

اشتہار

حیرت انگیز

کیف : روسی فوج نے کیف کا محاصرہ مزید سخت کردیا، شیلنگ اور میزائل حملے جاری ہیں، مزید 5 افراد کی ہلاک ہوگئے، شہر میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق روسی فوج نے یوکرینی دارالحکومت کیف کا محاصرہ کرکے مزید سخت اقدامات کیے ہیں، شہر پر تازہ روسی حملوں میں 5افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

کیف میں روسی حملوں کے بعد 35گھنٹے کا کرفیو نافذ کردیا گیا، یوکرین کے صدر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین نیٹو کا رکن نہیں بنے گا۔

- Advertisement -

صدر یوکرین کنے جوائنٹ ایکسپیڈیشنری فورس کے رہنماؤں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس سے مذاکرات زیادہ حقیقت پسندانہ لگ رہے ہیں، مزید وقت درکار ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ یوکرینی عوام کوخود پر اور مدد کرنے والے اتحادی ممالک پر بھروسہ کرنا ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق جوائنٹ ایکسپیڈیشنری فورس بحر اوقیانوس کے کنارےواقع10ممالک کا اتحاد ہے، روسی صدر پیوتن یوکرین کو نیٹو میں شمولیت سے بارہا خبردار کرچکے ہیں۔

خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ زیلنسکی کا تازہ بیان امن مذاکرات کے آغاز کا باعث بن سکتا ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روسی حکومت نے امریکی صدر جوبائیڈن کے روس میں داخلے پر پابندی لگادی۔ اس کے علاوہ امریکی وزیرخارجہ اور وزیردفاع کے بھی روس میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں