تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

سعودی ڈاکٹر کا کارنامہ: نابینا کو بینائی مل گئی

سعودی ڈاکٹر نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے فرانسیسی شہری کی بینائی بحال کرکے مثال قائم کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر ابوخشبہ رابغ میں کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کی طرف سے اسکالر شپ پر اعلیٰ تعلیم کے لیے فرانس میں موجود ہیں جہاں انہوں نے بینائی سے محروم ایک شہری کی بینائی دوبارہ بحال کی ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ فرانسیسی شہری کی ایک ماہ قبل لڑائی کے دوران بینائی سے محروم ہوگیا تھا، جس کی وجہ آنکھ کے اندر قورنیہ اپنی جگہ سے ہٹ جانا تھا۔

سعودی ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ عام طور پر کھیلوں اور لڑائی جھگڑوں کے دوران ایسا ہوجاتا ہے، اس قورینہ کو ٹھیک کرنے کےلیے مختلف طریقہ کار اختیار کیا جاتا ہے مگر سعودی ڈاکٹر نے بلکل نئے طریقے کار سے فرانسیسی شہری کا علاج کیا اور آپریشن میں اطالوی طرز کے لینس استعمال کیے۔

رپورٹ کے مطابق یہ دوسرا مریض ہے جس کا آپریشن جدید طرز علاج پر کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -