منگل, اپریل 22, 2025
اشتہار

سندھ ہاؤس کے اندر کی سرگرمیوں کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کو سندھ ہاؤس کے اندر کی سرگرمیوں کی تصاویر اور ویڈیوز موصول ہوگئیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے کچھ اراکین اہلخانے کے ہمراہ سندھ ہاؤس میں قیام پذیرہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کو سندھ ہاؤس اسلام آباد میں رکھنے کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کو سندھ ہاؤس کے اندر کی سرگرمیوں کی تصاویر اور ویڈیوز موصول ہوگئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے زیر انتظام حساس ادارے کی سندھ ہاؤس کی بذریعہ ڈرون کیمرہ سرویلنس جاری ہے جبکہ سندھ ہاؤس کے اطراف میں متعدد کیمرے بھی نصب کر دیئے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کے کچھ اراکین اہلخانے کے ہمراہ سندھ ہاؤس میں قیام پذیرہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت کے کچھ اراکین اسمبلی کے قریبی رشتےداروں سے بھی رابطے جاری ہے، رابطوں کا مقصد اپنے اراکین کی رضاکارانہ طور پر واپسی ممکن بنانا ہے۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں ہارس ٹریڈنگ کی کوشش کا نوٹس لیتے ہوئے سندھ ہاؤس کو ہارس ٹریڈنگ کی آماجگاہ نہ بننے دینے کا اعلان کیا ہے۔

عمران خان نے وفاقی ایجنسیز کو سندھ ہاؤس کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی ہدایت بھی کی جبکہ جوابی ایکشن کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔

گذشتہ روز اپوزیشن کی جانب سے حکومتی ارکان کو سندھ ہاؤس میں چھپا کر رکھنے کا انکشاف ہوا تھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ اپوزیشن نے کچھ حکومتی ایم این ایز کو سندھ ہاؤس، اور فارم ہاؤس جبکہ کچھ حکومتی ارکان کو اپنے پارلیمنٹ لاجز میں بھی چھپا کر رکھا ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں